قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) نے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر دہشت گردانہ حملے کی سازش رچنے والے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کا عمل شروع کرتے ہوئے انٹرپول کو اس کے لئے خط لکھا ہے۔
این
آئی اے کے ذرائع کے مطابق مسعود اظہر کے ساتھ تین دیگر دہشت گردوں عبد الرؤف، كا شف جان اور شاہد لطیف کے خلاف بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کرانے کی کوشش شروع کی گئی ہے۔
این آئی اے نے یہ خط مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے ذریعے انٹرپول کو بھیجا ہے۔